گجرات(بےورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ضلع گجرات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر 5 شادی ہالز پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
وزےر اعلیٰ پنجاب کی ہداےت پر ضلعی انتظامےہ کی جانب سے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنےوالے 37مقامات کی چےکنگ کی گئی جس مےں تحصیل گجرات میں 20، تحصیل کھاریاں میں11 اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 6 شادی ہالز کو چیک ، ون ڈش کی خلاف کرنے والے 5 شادی ہالز پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامےہ نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات کے مطابق ون ڈش پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔ شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائےگا اور خلاف ورزی کرنے پر میرج ہال کو سیل بھی کیا جائےگا، اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کہ بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے تحصیل بھر میں قائم شادی ہالز کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ۔
گجرات: ون ڈش کی خلاف ورزی پر 5شادی ہالز کو لاکھوں کے جرمانے

















