دانش سکول گرلز چشتیاں نے گیرزن کالج کو شکست دیدی

چشتیاں(نمائندہ مشرق) دانش سکول گرلز چشتیاں کی نیٹ بال ٹیم نے پنجاب اولمپکیس ایسوسی ایشن انٹر سکول ا ور انٹر کالجز گیمز کے فائنل میچ میں گیرزن کالج لاہور کو 30/19سے شکست دیدی،دانش سکول گرلز چشتیاں کی طالبات مثالی تعلیمی نتائج ظاہر کرنے کی طرح ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔

حالیہ منعقد ہونے والی گیارہویں پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن انٹر سکول ا ور انٹر کالجز گیمز میں دانش سکول چشتیاں کی نیٹ بال ٹیم نے کینیرڈ (Kinnaird) کالج کی ٹیم کو 24/7 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ، سیمی فائنل میں میچ میں ان کے مدمقابل لاہور کالج وویمن یونیورسٹی کی بہت مضبوط ٹیم تھی لیکن دانش سکول کی طالبات نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11/01 سے فتح اپنے نام کی بعد ازاں فائنل میچ میں گیرزن کالج کو 30/19سے شکست دے کر گیارہویں پنجاب اولمپکیس ایسوسی ایشن انٹر سکول ا ور انٹر کالجز گیمز میں کامیابی کا سہرا اپنے سرسجا کر اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا ۔