شیخوپورہ( داﺅد خان مشہوانی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پرشا دی کی تقریبات ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر ضلع انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر عمل درامد یقینی بنانے کےلئے چھاپے مار رہے ہیں اور اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کو جرمانے کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا شادی ہالز تقریبات کے دوران ون ڈش اور رات 10 بجے کے اوقات کار پر امن و ائین عمل درامد کرایا جائے گا، شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاوس میں بھی شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی ہے گھروں میں شادی کی تقریبات پر بھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے ون ڈش کے خلاف ورزی پر شادی ہالکان اور ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمے درج کرائے جائیں گے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کےلئے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کریں۔
شیخوپورہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی،شادی ہال مالکان کو جرمانے

















