چیچہ وطنی اوکانوالہ روڈ پر رکشوں کی بھرمار سے ٹریفک کا نظام درہم برہم

چیچہ وطنی (سلطان مصطفائی)اوکانوالہ روڈ پر رکشاﺅں کی بھرمار نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا،سڑک کے بیچ میں رکشے کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ رکشہ ڈرائیور دھڑلے سے سڑک کے درمیان رکشے کھڑے کر کے سواریوں کا انتظار کرتے ہیںجس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے،اوپر سے تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے سڑکات اور بازار تنگ ہو چکے ہیں جہاں سے پیدل چلنا بھی محال ہے، رکشہ ڈرائیور بازار ہو یا سڑک من مرضی سے رکشہ کھڑا کر دیتے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔