نوازشریف کاآئند ہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیوں کاآغاز

لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پارٹی قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے،چاروں صوبوں کادورہ بھی کریں گے۔