پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو قانون کے تحت انتخابی مہم اور جلسوں کی اجازت دےدی۔
عدالت نے تحریک انصاف کی الیکشن مہم اور جلسوں کےلئے دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کو قانون کے تحت جلسوں کی اجازت ہے اور اپنا قانونی حق استعمال کرکے انتخابی مہم چلا سکتی ہے ، کسی ایک سیاسی جماعت کو حق سے دور نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست گزاروں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نگران حکومت شفاف الیکشن کےلئے اقدامات اٹھائے۔
تحریک انصاف کوانتخابی مہم اور جلسوں کی اجازت

















