اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
سابق سپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا ٹیم نے بنی گالہ رہائشگاہ سے گجو خان میڈیکل کالج صوابی کرپشن سکینڈل میں نامزدگی پر گرفتار کیا ، سابق سپیکر پر میڈیکل کالج کے طبی سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔
بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا اسد قیصر کو رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ،بھائی گھر پر تھے ،پولیس وسادہ لباس اہلکار آئے اور ساتھ لے گئے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار

















