قوم کی عدالت میں جانے کیلئے تیار،خوشحالی عوامی قیادت سے آئے گی،شہبازشریف

لاہور(اپنے رپورٹر سے)صدر ن لیگ وسابق وزیراعظم شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہےں،عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی، قومی اسمبلی تحلیل کرنےوالوں کو سپریم کورٹ نے جرم کی سنگینی بتا دی ، 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی و ریاست کی عملداری کا معاملہ ہے۔

اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز، منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی ،امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کردی، تمام اقدامات عکاس ہیں ن لیگ الیکشن کےلئے تیار ہے، موقع ملا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر شروع کریں گے،پاکستان کو ترقی کی بلندی پر لےجانے کےساتھ دوبارہ امن لائیں گے،توانائی بحران کا خاتمہ، بےروزگاری ،مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے، نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہو گا۔

دریں اثنا صدر ن لیگ شہباز شریف سے سابق وزیر سردار اویس لغاری، سابق رکن قومی اسمبلی عابد رضا کوٹلہ اور سابق وفاقی وزیر سردار یوسف نے لاہور میں الگ الگ ملاقات کی، شہباز شریف نے اویس لغاری کو بریت پر مبارکباد دیتے ہوئے جذبے، استقامت اور بہادری کو سراہا، شہباز شریف نے کہا پارٹی کا بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کرنا منفرد مثال ہے،نوازشریف ملک وقوم کی خوشحالی کی کلید ہےں،رہنماﺅں نے پارٹی امور و انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا،قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور 21 اکتوبر کے تاریخی جلسے پر مبارک دی۔