ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا مڈھالی روڈ پر سڑک کی بحالی کے کام میں سست روی پر اظہار برہمی، اس اہم سڑک پر کام میں سست روی پر چینی کمپنی کو روزانہ کی بنیاد پرجرمانہ کیا جائے۔وہ یہاں اپنے دفترمیں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ مڈھالی روڈ کی بحالی کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں،انہوں نے مزید کہا فتح شیرروڈ پر ڈرین ڈالنے کا کام بھی مقررہ وقت پرمکمل کیاجائے،انہوں نے گورنمنٹ عبدالقیوم ہسپتال کے سامنے تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپویشن افسران کو فوری تجاوزات ختم کروانے کی بھی ہدایت کی دوسری جانب کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ڈویژن میں غیرقانونی مقیم افراد کی بے دخلی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے ڈویژن میں بغیر دستاویزات مقیم تمام غیر ملکی ملک بدر کر دئیے گئے ہیں اور اب ضلع پاکپتن میں قانونی طور پر مقیم 13 افغانیوں کے علاوہ کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں،31اکتوبرتک ساہیوال ڈویژن میں غیر قانونی رہائش پذیر 179 افغان شہری موجود تھے جن میں سے 74ضلع ساہیوال، 85ضلع اوکاڑہ اور 20ضلع پاک پتن میں رہائش پذیر تھے، انہوں نے کہا اب تمام افغانی رضاکارانہ طور پر جا چکے ہیں۔
اہم سڑک پر کام میں سست روی پر چینی کمپنی کو روزانہ کی بنیاد پرجرمانہ کیا جائے،کمشنر ساہیوال

















