عمران مکمل تندرست، سلوپوائزن دینے کی کوئی علامت نہیں،ذاتی معالج

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطان نے کہا بظاہر عمران خان کو سلوپوائزن دینے کی کوئی علامت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ مکمل تندرست ہیں، کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی وہ کم خوراک روٹین میں کھاتے ہیں، مزاج بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنی خوراک سے مطمئن ہیں۔