اکتوبر کے دوران مہنگائی میں1.10فیصد تک اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی میں1.10فیصد تک اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں مہنگائی 26.89 اور جولائی سے اکتوبر تک شرح 28.48 فیصد رہی،اکتوبرکے دوران شہروں میں 1.07 فیصد اور دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگی اشیا میں سبزیاں،آٹا،مصالحہ جات،چاول،درسی کتب، ادویات،گیس،بجلی ودیگر شامل ہیں۔