سرگودھا:گھریلو جھگڑا،خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا

سرگودھا(سحر محمود افضل اعوان) گھریلو جھگڑا میں نوجوان شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا جبکہ ٹریفک حادثہ میں 15 سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا، پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

ہرنولی موڑ چیک پوسٹ کے قریب کیری ڈبہ کی ٹکر سے 15 سالہ موٹر سائیکل عدیل شدید زخمی ہو کر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،پولیس نے مقتولہ اور متوفی کی نعشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔