دنیا میں نگراں حکومت نہیں ہوتی،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)” دنیا میں نگراں حکومت نہیں ہوتی“، الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

درخواست گزار عزیز الدین کاکاخیل نے کہاتوقیر شاہ نے استعفیٰ دےدیا ، فواد حسن فواد ،احمد چیمہ کو سیاسی بنیاد پر بھرتی کیا گیا ،ہٹایا جائے،ممبر کمیشن نے کہا مشیر لگانا تو وزیر اعظم کا استحقاق ہے،کیسے ہٹا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہادنیا میں نگراں حکومت نہیں ہوتی، پاکستان میںنگراں حکومت کا تصور اس لیے آیاحکومت غیر جانبدار ہو جو نظر آئے،احد چیمہ اور فواد حسن فواد پرتاثر تو پیدا ہوا ہے کسی ایک سیاسی جماعت کے قریب ہیں، کیا یہ تاثر نہیں ؟کوئی کابینہ رکن سیاسی سرگرمی کر رہا ہو یا کسی جماعت کی طرف داری کر رہا ہو تو کمیشن ایکشن لیتا ہے، کیا آپ کو کوئی ایسی چیز ملی اراکین سیاسی سرگرمی میں ملوث ہیں،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا اگر دونوںکابینہ میں رہے توانتخابات پر اثر انداز ہوں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا سول سرونٹ کی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتی، ہر حکومت کیلئے سروس کرنا کام ہے،اہم بات ہے وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں یا نہیں، رکن کمیشن نے کہا بہت جگہوں پر تو سیاستدان مشیر لگے، نگراں وزیر اعظم کیوں آتا ہے؟ مشیر کی کیا ضرورت؟ کام تو الیکشن کرانا ہے، پختونخوا کابینہ ہمارے کہنے پر ہٹائی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تو پورے ملک کو چلاتا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا نگراں وزیر اعظم کو پوری حکومت چلانا ہوتی ہے،دونوں کی سیاسی وابستگی نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے ساری تعیناتی الیکشن کمیشن کی مرضی سے کی، رکن کمیشن نے کہا مناسب نہ ہوتا کوئی اور مشیر آ جاتے،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔