”لاوارث آدمی ہوں“،شیخ رشید نے راشدشفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کردیا

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے راشدشفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کردیا،شیخ رشید نے کہالاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کرتا ہوں،میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا وہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہاعظیم فوج کےساتھ ہیں اور 9 مئی واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں،پنڈی کی دونوں نشستوں سے قلم دوات پر انتخاب لڑوں گا۔