بہاولپور: مسیحی آبادی ریلوے لائن کے مکینوں کیلئے زندگی گزرنامحال
بہاولپور(قاسم بھٹی)مسیحی ابادی اسلامی کالونی بلاک نمبر 06.05.07 ریلوے لائن نزد قبرستان بہاول پور میں زندگی گزارنا مسیحیوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے بشپ نعیم عیسی (بشپ آف ڈیزرٹ) چئیرمن مینارٹی متحدہ محاذ پاکستان بہاولپور نے کہا کہ گٹروںکے بند ہونے کے باعث مچھروں سے ملیریا اور ڈینگی وائرس کا پھیلا ﺅ ہورہاہے جس سے مسیحی لوگوں میں احساس محرومی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور شہر کو صاف کرنے والوں کی اپنی گلیوں میں بیماریاں پھیل رہی ھیں اس حوالہ سے ہم نے اعلی افسران سے رابطے کئیے‘اور بارہا درخواستیں دیں مگر اقلیتوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ سنٹری انسپکٹر اور عملہ ہزاروں روپوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ گلی میں چرچز میں جاتے ھوئے کپڑے گندے پانی کی وجہ سے ناپاک ھو جاتے ھیں۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے اپیل ہے کہ خود اس معاملے کی جانچ پڑتال کریںاورہمارامسئلہ حل کیاجائے۔

















