اوکاڑہ(شہروز علی )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں ،ذخیرہ اندوزوںسے آہنی ہاتھ سے نمٹیں عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں تاجر حضرات بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں ،ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کو اپنی صفوں سے الگ رکھیں تاجر ہمارے بھائی ہیں اور انہوں نے عوامی سہولت کے لئے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے لیکن گرانفروشی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کو کسی صورت من مانی نہیں کرنے دیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ شہروں کی ہول سیل مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ پرچون فروشوں قصبات اور گاو¿ں کی دوکانوں پر مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فروخت کو یقینی بنایا جائے صارفین کی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں ۔
اوکاڑہ:پرائس مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت

















