گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی انتظامات، نکاسی آب، منظم پارکنگ، سیوریج و صفائی سروسز کی فیس وصولی میں سو فیصد شفافیت اور سبزی منڈی میں پھلوں، سبزیوں کی نیلامی کے عمل مانیٹرنگ، پھٹریہ شاپس پر ریٹ لسٹ آویزاں کرانے اور مقررہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت۔ قواعد و ضوابط کے تحت سبزی منڈی میں پارکنگ اسٹینڈز کے ٹھیکے کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے سبزی وپھل منڈی کے نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سیوریج کی متوازن بحالی کے لیے آڑھتی حضرات سے مل کر کرایوں کے حوالے سے پلان تشکیل دیں تاکہ سبزی وپھل منڈی میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ خرید و فروخت کے لیے آنے والے صارفین اور کسانوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے اس موقع پر مارکیٹ حکام، واسا اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کو خصوصی ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے صفائی ستھرائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
گوجرانوالہ: سبزی منڈی میں پارکنگ سٹینڈز کے ٹھیکے کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری

















