سانگلا ہل(سفیر آصف)2تھانوں صدر سانگلاہل اور ساہیانوالہ فیصل آبادکی پولیس نے خطر ناک بین الاضلاعی ڈاکوﺅں کے ٹھکانہ پر ریڈکیا،ڈاکوﺅںنے پولیس پارٹی پر اندھا دند فائرنگ کردی،پولیس اور ڈاکوﺅں کے مابین آدھا گھنٹہ تک مقابلہ جاری رہا،3ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور3فصلوں کی اوٹ میں فرار ہوگئے، ملزمان نے تھانہ ساہیانوالا کے کانسٹیبل مجاہد کو دوران ناکہ ڈیوٹی فائر مار کر زخمی کیا اور فرار ہو گئے تھے، تھانہ ساہیانوالا کی پولیس ایس ایچ او محمد وسیم کی قیادت میں ملزمان کی تلاش میں تعاقب کرتے ہوئے مقامی تھانہ صدر کی حدود میںپہنچی اور مقامی پولیس سے مدد طلب کی،اسی دوران مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ملزمان نے منڈی مڑھ بلوچاں کے قریب دربار بابا مالن شاہ سے ملحقہ ایک ویران کمرے میں پناہ لے رکھی ہے، پولیس ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، حفاظت خود اختیاری میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا، ملزمان کی طرف سے آٹومیٹک اسلحہ کا شدید اندھا دھند استعمال کیا گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران انچارج تھانہ صدر مجاہد ملہی ہمراہ ایلیٹ ٹیمز اور دیگر نفری موقع پر پہنچے، فائرنگ کے نتیجہ میں 3 ملزمان ہلاک اور تین فرار ہو گئے، ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت شہباز عرف نیلا، نوید اور وسیم کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے جو بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو تھے، ملزمان ضلع ننکانہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی اور رابری کی وارداتیں کرتے تھے، ہلاک ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی میں چھینا ہوا موٹر سائیکل اسلحہ اور چلیدہ خول برآمد کر لئے گئے، فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں،مقامی تھانہ صدر کی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر محمد وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔
سانگلہ ہل:پولیس مقابلہ میں3ڈاکو ہلاک

















