غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن کلین سویپ کی تیاریاں مکمل

کندیاں ( سعیدعابد) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میانوالی خوشاب بھکر میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین افراد کیخلاف آپریشن کلین سویپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں یکم نومبر کی رضاکارانہ روانگی کی مہلت ختم ہونے کے بعد سکیورٹی ادارے آپریشن کا آغاز کردیں گے ۔ہر گاﺅں ہر شہر دیہات کی مکمل چھان بین کی جائیگی ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ،نادرا کی جدید ٹیکنالوجی سے بھی خدمات لی جائینگی۔جعلی شناختی کارڈز ڈومیسائل پاسپورٹ بنوانے اور پراپرٹی خریدنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔جائیداد،گاڑیاں،مکان،ضبط کرلیے جائینگے۔ قانون کرایہ داری ایکٹ کے تناظر میں جن پاکستانیوں نے غیر قانونی افراد کو کرایہ پر مکان یا پناہ دی ا±ن کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائیگی۔