گوجرانوالہ: بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری،مزید 35دھر لئے گئے
گوجرانوالہ(توصیف احمد)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے جاری،24گھنٹوں میں مزید35بجلی چوری پکڑے گئے،اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد2314ہو گئی،2313 کے خلاف مقدمہ درج اور1541گرفتار، بجلی چوروں کو19کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی میں جاری کریک ڈاﺅن کے50روزمکمل ہو گئے۔اس دوران گیپکو کے ساتوں اضلاع گوجرانوالہ،سیالکوٹ، گجرات، نارووال ، حافظ آباد، وزیر آباد اور منڈی بہاوالدین میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری رہا۔7ستمبر سے شروع ہونےوالے آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوںکے نتیجہ میںاب تک سٹی سرکل سے540، کینٹ سرکل سے555، گجرات سرکل سے241، سیالکوٹ سرکل سے368، نارووال سرکل سے301، اور منڈی بہاوالدین سرکل سے301جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر2314 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ۔ مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانےوالوں کو گیپکو کی جانب سے47لاکھ 96ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں19 کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تما م بجلی چورورں کےخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کےلئے درخواستیں بھی دےدی گئی ہیں۔

















