فیصل آباد:پاور لومز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر
فیصل آبا(اشفاق مغل)جماعت اسلامی ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پاور لوم انڈسڑی کے بحران پر توجہ نہ دی تواس صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔دھاگہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے اس گھریلو صنعت کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے،لاکھوں گھرانے اس روزگار سے وابستہ ہیں،حکمرانوں نے آنکھیں نہ کھولی تو بے روزگاری کا سیلاب انہیں بھی بہا لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں پاورلومز مالکان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے 40 فیصد سے زائد حصہ کا حامل شہر فیصل آباد کی صنعتی وکاروباری رونقیں ماند پڑی چکی ہیں۔ٹیکسٹائل سیکٹر کے بدترین بحران نے نہ صرف عوام کا دن کا چین اور راتوں کی نیند یں حرام کر رکھی ہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں صنعتی مزدور بے روزگار ی اور فاقہ کشی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ مزدور نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور لومز کی بندش سے جہاں لاکھوں صنعتی مزدور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں وہیں حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ دن بدن کم ہوتی جارہی ہے،حکمرانوں نے پالیسیوں کو تبدیل نہ کیا تو ایکسپورٹ سرکل تباہ و برباد ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کی حکومتیں اپنے ایکسپورٹرز کو بہت زیادہ مراعات رہی ہیں جس کی وجہ سے بنگلہ دیش اور بھارت نے دنیا بھر میں اپنی جگہ بنانا شروع کر دی ہے اور پاکستان کی ایکسپورٹ کا کا گروتھ ریٹ روز بروز کم ہورہا ہے۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صورتحال اسی طرح رہی تو بے روزگارمزدوروں کے احتجاج کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

















