پاکپتن (اختر شاہ کھگہ)شہر فرید کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، کوشش ہو گی میڈیا تاجروں، بار ایسوسی ایشن سمیت اداروں سٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلوں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر نے پریس کلب پاکپتن کے ساتھ اہم میٹنگ میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں اہم میٹنگ جلاس میں سپریڈنٹ ڈی سی آفس شفیق شاہین، انفارمیشن آفس سے محمدظفر موجود تھے ۔
پریس کلب پاکپتن میں صدر پریس کلب پاکپتن وقارفریدجگنو، جنرل سیکرٹری عائشہ حسن، سینئرصحافی اخترشاہ کھگہ، نیئرجمیل بٹ، چوہدری طارق شاہین، میاں محمدنذیر ڈھڈی، رانا عطاءالرحمن، سید مشتاق شاہ، حیدر علی شہزاد، رانا خادم، طہماس ہمایوں، راو جاوید احمد، عمر امین ملک، شرافت بھٹی، ملک وحید احمد، عمران ہاشمی، راو اسد، حافظ بلال سنو نیوز، عمران جنجوعہ، پیرشاہ چشتی، شہبازعباسی احمدخان وٹو، محمدعمربھٹی نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعارفی سیشن بھی ہوا اور شہر کے مسائل، صحت، تعلیم، اوقاف، ریونیو، فلٹریشن پلانٹ،پرانی سیوریج، ڈویلپمنٹ، دربار بابا فریدالدین مسعود گنج شکر سمیت مختلف امور اورمعاملات زیر بحث لائے اجلاس میں اداروں اور میڈیا میں بہترین کوارڈنیشن پیدا کرنے اور شہر کے مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق ہوا،پاکپتن پریس کلب پاکپتن کی جانب سے ڈی سی پاکپتن سعدیہ مہر کو تعیناتی پر مبارک باد دی گئی، اجرک اور تحائف پیش کیے گئے، ڈی سی پاکپتن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔
شہر فرید کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے:سعدیہ مہر

















