فیروزوالہ(نامہ نگار) پنجاب کالج الرحمن کیمپس فیض پور کی میزبانی میں مقابلہ حسن قرات و نعت منعقد کیا گیا ،پروگرام میں کالج کے طلباءوطالبات اوراساتذہ کی بڑی تعدا نے شرکت کی،عبدالصمد معاذ اور خالد عثمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مہمانوں نے پنجاب کالج الرحمن کیمپس فیض پورکے مقابلہ حسن قرات و نعت کی میزبانی کی تعریف کی اور منظم اقدامات کو سراہا،انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں ایسے مقابلہ جات بطور مسلمان ہماری ترجیحات میں ہونے چاہئیں،موبائل اور انٹرنیٹ کے دور میں سکول و کالجز کی سطح پر ایسے مقابلے نہ صرف طلباءوطالبات میں دین سے محبت پیدا کرتے ہیں بلکہ دیگر بری ایکٹیویٹی سے بھی بچاتے ہیں،ہم سکول وہ کالجز کی سطح پر اچھے پلیئرز بنانے کےلئے موثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں وہیں ہمیں اچھے قاری اور ثناخواں مصطفی بنانے کےلئے بھی مناسب اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ اساتذہ سے اس کے بارے میں کل قیامت کے دن سوال کیا جائے گا کہ آپ کو معلم بنایا گیا تھا آپ نے اللہ اور اسکے رسولکی دعوت کو عام کیا۔
پنجاب کالج الرحمن کیمپس میں مقابلہ حسن قرات و نعت

















