نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل بحالی درخواستوں پر بنچ تشکیل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے العزیزیہ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف اپیلیں بحال کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کےخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بنچ تشکیل دےدیا ،چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب پر مشتمل خصوصی بنچ منگل کو درخواستوں پر سماعت کرےگا،نوازشریف نے درخواستوں میں استدعا کی اپیلوں کو بحال کرکے میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے ۔