نئی طرز کی آمریت شروع ،کسی اور ادارے کے حکم دینے سے پہلے الیکشن تاریخ دو،بلاول بھٹو

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے نئی طرز کی آمریت شروع ہوگئی، الیکشن میں تاخیر کا مطلب الیکشن سے انکار ہے، فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دی جائے اس سے پہلے کوئی اورادارہ حکم دے۔

سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاآئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں بلانے پر مشکور ہوں، سپریم کورٹ نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اورڈکٹیٹر کےخلاف اپنا کردار ادا کیا،1973 کا آئین قانون کی حکمرانی کے اصول وضع کرتا ہے، آئین کسی بھی ریاست کے تابع ہوتا ہے، جمہوریت آئین و آئین انسانی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، ہر سیاستدان نے عدلیہ کے سامنے خود کو احتساب کےلئے پیش کیا ،ججز کو بھی سب سے پہلے خود کو احتساب کےلئے پیش کرنا چاہیے،ایک وقت آیا جب عدلیہ نے منتخب وزرائے اعظم کوگھر بھیجنا شروع کردیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے میں امید کی کرن نظر آئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا الیکشن میں تاخیر کا مطلب الیکشن سے انکار ہے، کہا گیا تھا آمریت کا دروازہ بند ہوچکا مگر پھر نئی طرز کی آمریت شروع ہوگئی،پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ،الیکشن کا مطالبہ حق ہے،صاف،شفاف انتخابات میں تمام جماعتوں کویکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے کہا میں نے بہت کچھ سیکھ لیا،مایوس نہیں ہوں، پارلیمنٹ ،عدلیہ کے درمیان اتفاق رائے پیدا ،سیاسی جماعتوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا پڑےگا،مستقبل بہتر کرنا ہو گا، پرانی سیاست و نفرتوں کو ختم کرنا ہو گا،مختلف سوچ کے حامل افراد کو جگہ دینا ہو گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ مفادات ،ملک کےلئے آگے بڑھنا ہو گا، عوام ،پاکستان کےلئے اکٹھے کوششیں کرناہوں گی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا غیرجمہوری قوتوں کو دکھانا تھا جمہوری حکومت کیسے قائم کرتے ہےں، راتوں رات سارے ادارے نیوٹرل ہو رہے تھے، نہیں کہہ سکتا جمہوریت مضبوط ہوئی،اتنا وعدہ کرتا ہوں آنےوالی نسل کا کل ہمارے آج سے بہتر ہو گا۔

قبل ازیںسپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا الیکشن نہیں ہو رہے، پارلیمانی جمہوریت پر اب سوال اٹھ رہے ہیں؟بلاول بھٹو زرداری نے کہا الیکشن ہو رہے ہیں،صحافی نے سوال کیا آپ کو یقین ہے الیکشن ہو جائیں گے،بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا انتخابات ہو جائیں گے۔