اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو کلین چٹ،عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں بری کردیا۔
احتساب عدالت کے جج بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار و دیگر ملزموں کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا اسحاق ڈار کےخلاف کرپشن کا ثبوت نہیں، کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے تحریری جواب طلب کیا۔
جج بشیر نے ریمارکس دئیے نیب پراسیکیوٹر جنرل نکتے پر تحریری طور پر لکھ کر دیں اگر اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزموں کی بریت پر اعتراض نہیں تو بھی لکھ کر دے دیں، کل کو نیب کہے ایسا کچھ نہیں کہا تھا،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے بیان دیا میرٹ پر دلائل دئیے ، عدالت فیصلہ سنا دے، جج بشیر نے ریمارکس دئیے بیان تحریری طور پر لکھ کر دے دیں، ایک بجے فیصلہ سنائیں گے۔
بعدازاں احتساب عدالت کے جج بشیر نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار، شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، منصور رضا ،نعیم کو بری کردیا،احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا نیب بیان کی روشنی میں ریفرنس ختم کیا جارہا ہے،نیب کو اسحاق ڈار کےخلاف شواہد نہیں ملے۔
اسحاق ڈار کو کلین چٹ،اثاثہ جات ریفرنس میں بری

















