گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر سب رجسٹرار شفیق چشتی نے سستا ماڈل بازار پیپلز کالونی گوجرانوالہ کا دورہ کیا، منیجر ماڈل بازار عادل سجاد اور سینئر سپروائزر قاسم و دیگر بھی ہمراہ تھے، انہوں نے آلو،پیاز، سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز کے معائنہ کے دوران اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور معیارکو چیک کیااوراس کے علاوہ بازار میں صفائی ستھرائی،سکیورٹی و دیگر انتظامات، واک تھروگیٹ، صاف پانی، پلے گراونڈ، پارکنگ کا بھی جائزہ کیا ۔
خریداروں کے مسائل سنے اور اشیاءخوردونوش کے نرخ نامے بھی چیک کیے اور کومنٹس بک میں اپنے خیالات کو تحریر کیا ،انہوں نے کہا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کےاحکامات کی روشنی میں عوام کو سستی اور معیاری پھل اور تازہ سبزیاں ارزاں نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں،عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
عوام کوریلیف کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں:فیاض موہل
















