نارووال(حسن نواز )ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے کہاہے ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر وکنٹرولر سول ڈیفنس نارووال سید حسن رضاکی سربراہی میں صنعتی و کمرشل ادارہ جات میں فائر سیفٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سی ڈی اونارووال کی زیر نگرانی سول ڈیفنس فیلڈ سٹاف نے مختلف کمرشل ادارہ جات کی انسپکشن کی،دوران مہم نامکمل انتظامات پر 6ادارہ جات کو نوٹس جاری کئے گئے جبکہ 2 اداروں کے انتظامات نہ ہونے پر چالان کیے گئے ہیں،عاصم ریاض واہلہ نے کہا ہے اسی طرح محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے سکولوں اور کالجوں میں طلباءو طالبات کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاوکے طریقے کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے،اس حوالےسےگزشتہ گورنمنٹ ہائی سکول نارووال میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
صنعتی و کمرشل اداروں میں فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنائینگے:عاصم ریاض واہلہ

















