9مئی کی غلطی سرزد ہونےوالوں کو معافی دلانا مشن ہے،شیخ رشید

راولپنڈی( بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاہے مہم کاآغاز کردیا،9مئی کی غلطی سرزد ہونےوالوں کو عام معافی دلانا مشن ہے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہانہیں معلوم 40روز کا چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن مجھے کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی ،ساری قوم ، اپنی ماﺅں، بہنوں اوربیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعاﺅں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی ۔

شیخ رشید نے کہامیری زندگی کا مشن اب بےگناہ جیلوں میں قید افراد کوعام معافی دلانا ہے،قوم عام معافی کے مشن میں میر اساتھ دے،خدا کی ذات دعاﺅں کے صدقے ضرور سر خرو کرے گی۔