یروشلم (مشرق نیوز) حماس کے الاقصیٰ فلڈ آپریشن کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے غزہ سمیت دیگر علاقوں پر جاری فضائی بمباری اور بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ اور مغربی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی سیکڑوں فضائی کارروائیوں اور راکٹ داغنے کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں 1400 سے زائد بچے اور 1600 خواتین شامل ہیں، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں 17 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری میں 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، 16 صحافی بھی شامل
















