نواز کےخلاف تمام کیسز فراڈ ،حفاظتی ضمانت عجوبہ نہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ ومرکزی رہنما ن لیگ اسحاق ڈار نے کہاہے نواز شریف کےخلاف بنائے جانےوالے تمام کیسز فراڈ ہیں،حفاظتی ضمانت کوئی عجوبہ نہیں، عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے دے رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہانوازشریف کیخلاف بنائے گئے تمام فراڈ کیسز کے شواہد عوام کے سامنے آچکے ،حفاظتی ضمانت کوئی عجوبہ نہیں۔

صحافی نے سوا ل کیا ” نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ اتریں گے یا نور خان ایئر بیس“ ،اسحاق ڈار نے جواب دیا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا،نواز شریف کا اسلام آباد میں 30منٹ یا ایک گھنٹہ قیام ہوگا۔