مشکل معاشی صورتحال،خسارے میں کمی کیلئے اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مشکل معاشی صورتحال،حکومت نے صوبوں کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران 600 ارب سرپلس ظاہر کرنے اور وفاق کے مالیاتی خسارے میں کمی کی شرط پوری کرنے کےلئے اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی کا فیصلہ کرلیا،ترقیاتی پروگرام کے نئے منصوبے بھی شروع نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہانگران حکومت نے ملک کی مشکل مالی صورتحال کے باعث فیصلہ کیا ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے بھی تجویز کی حمایت کردی،فیصلے کے تحت ملک میںجاری ترقیاتی منصوبوں کی ہی مالی ضروریات کو پورا کیا جائےگا،ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور تمام سبسڈیز میں صوبوں سے حصہ لینے کےلئے قانون پرکام جاری ہے اگر ضروری ہوا تو وزارت خزانہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں تبدیلیوں کےلئے سفارش کرے گی۔

وفاقی حکومت نومبر میں آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل اخراجات میں نمایاں کمی چاہتی ہے کیونکہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت صوبوں کو رواں مالی سال 600 ارب کا سرپلس دکھانا ہے اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اگر سفارش کی تو ہی میں پاکستان کو مزید 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔