ریونیو سروسز میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں:غزالہ یاسین چدھڑ

کمالیہ (رانا شکیل)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں محکمہ ریونیو کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے اپنے آفس میں میں ریونیو افسران، پٹواری، گرداور اور تحصیل آفس کے سٹاف کےساتھ ریونیو ریکوری اور ریونیو امور میں حائل رکاوٹوں کو حل کرنے کے حوالہ سے میٹنگ کی،انہوں نے اجلاس کے دوران تحصیل بھر کے ریونیو افسران سے مقررکردہ اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لیااور مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کی صورتحال پر بریفنگ لی اور نادہندگان کےخلاف مہم کو مزید تیزکرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا درخواست گزار،شکایت کنندہ محکمانہ کارروائی سے مطمئن ہونا چاہیے،حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر رونیو سروسزفراہم کرنا احسن اقدام ہے، آن لائن گردآوری بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے جو کہ دور جدید میں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔