اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی اے کابڑا اقدام،فراڈ کے عادی2ہزار ملزموں کے شناختی کارڈ بلیک لسٹ کردئیے۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو واضح ہدایت کی ہے بلیک لسٹ کیے گئے شناختی کارڈ ز پر آئندہ کوئی سم جاری نہ کی جائے، ڈائریکٹر پی ٹی اے خرم علی مہران نے کہارواں سال فراڈ کی 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں، زیادہ تر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام و گیم شوز کیخلاف تھیں، پی ٹی اے نے 99 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا۔
ڈائریکٹر پی ٹی اے نے عوام سے غیرقانونی لون ایپس سے محتاط رہنے اور مالی فراڈ کی شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی اپیل کردی۔
فراڈ کے عادی2ہزار ملزموں کے شناختی کارڈ بلیک لسٹ

















