اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے اسرائیلی جارحیت کو محض فلسطین نہیں، پوری انسانیت پر حملہ قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوازشریف نے کہادنیا کو جان لینا چاہیے مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا،بچوں، خواتین سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت انسانی ضمیر کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے۔
قائد ن لیگ نے کہاپاکستان ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑا ہے، حکومت کو چاہیے ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز اٹھائے نیز مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات و دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کرے۔
اسرائیلی جارحیت محض فلسطین نہیں پوری انسانیت پر حملہ ہے،نواز شریف

















