پی ٹی آئی کا12نومبر کو کراچی میں بڑے پاور شو کا فیصلہ

کراچی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے 12نومبر کو کراچی میں بڑے سیاسی پاور شو کا فیصلہ کرلیا،فیصلہ ویڈیو لنک پر ہونےوالے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں اراکین نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، مخالف جماعتوں کا کراچی فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہوگا، تاریخی جلسہ پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔