لاہور (اپنے رپورٹر سے) لاہور پریس کلب میں ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ کے منتظمین نے پریس کانفرنس میں 2022 کی بہترین کتابوں پر ایوارڈ حاصل کرنے والے ناموں کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمیل جالبی کے فرزند ڈاکٹر خاور جمیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، ڈائریکٹر ادا رہ زبان و ادبیاتِ اردو، پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن، صدر نشین مسند جمیل جالبی، پنجاب یونیورسٹی لاہور ، معروف اینکر عبدالباسط خان اور ڈاکٹر نعیم سیکرٹری ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ موجود تھے۔ ڈاکٹر ضیا الحسن نے جمیل جالبی ایوارڈ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادبی اور تہذیبی سرگرمیوں سے ملک میں امن علمی فضا کو فروغ حاصل ہو گا۔ ڈاکٹر خاور جمیل نے وضاحت کی کہ ان کے والد تمام عمر اردو زبان و ادب کی خدمت میں مصروف رہے۔ انہوں نے تحقیق، تاریخ، تنقید ، ترجمے اور بچوں کے ادب میں بہترین سرمایہ تخلیق کیا۔ عبدالباسط خان نے جمیل جالبی چیئر قائم کرنے پر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر کامران نے انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جیوری کے متفقہ فیصلے کے مطابق مقابلے میں شرکت کیلئے بھیجی جانیوالی کتابوں میں سے سال 2022ءکیلئے یہ کتابیں بہترین قرار دی گئی ہیں: 1۔ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ برائے تحقیق:ڑاک دریدا کا تحریر اساس فلسفہ، از خرم شہزاد، 2۔ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ برائے ترجمہ:جنوبی ایشیا کی منتخب نظمیں از یاسمین حمید، 3۔ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ برائے بچوں کا ادب:جنگل کہانی از تسنیم جعفری
ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ، بہترین کتابوں پر انعام حاصل کرنیوالوں کا اعلان

















