لاہور (اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور گئے، نوازشریف کے بغیر ملک رل گیا، دلوں کو جوڑیں گے۔
حلقہ 135 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاایک حلقے کا یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا عالم ہو گا، 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نوازشریف واپس آرہا ہے،قائد ن لیگ نے اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے زیادہ دیکھے، 7 سال سے چھائی اداسی امید میں بدلتی جارہی ہے، نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی، چینی 50اور آٹا 35 روپے کلو تھا،نوازشریف نے ڈالر کو 99 سے 105 روپے تک محدود رکھا، لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی کاخاتمہ کیا،شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور گئے، شیر وہیں کھڑا ہے، پاکستان کے کونے کونے سے آوازیں آرہی ہیں وزیراعظم نوازشریف۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاسفید پوش کے گھر بیماری آجائے تو سوچتا ہے بل ادا کروں یا دوائی لوں،مہنگے مہنگے بل آرہے ہیں، لوگ سوچتے ہیں گھر چلائیں یا بجلی کا بل دیں، قوم کےساتھ ظلم کیوں کیا نوازشریف کو 4 سال بعد دفتر سے نکال دیا، ٹھوکر نیاز بیگ والوں سے پوچھنا چاہتی ہوں سی پیک کس نے بنایا؟ سڑکوں کا جال پورے پاکستان میں کس نے بچھایا؟ پاکستان کو ایٹمی طاقت کس نے بنایا؟ کراچی میں گرین لائن منصوبہ کس نے بنایا؟ 14 ہزار میگاواٹ بجلی کے کارخانے کس نے لگائے؟۔
مریم نوازنے کہا نوازشریف نے 4 سال دھرنوں کے باوجود ترقیاتی منصوبے دیئے،مہنگائی صرف 2 فیصد تھی اب روز اوپر جاتی ہے،نواز،شہبازکے دور میں ادویات گھروں تک پہنچائی جاتی تھیں، ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے ہی بنایا ، ہیلتھ کارڈ کا دعویٰ کرنے والوں نے عوام سے ادویات چھین لیں، کینسر، ذیابیطس کے مریض رل گئے، 2018 میں نوازشریف کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر گھڑی چور کو حکومت دی گئی، 4 سال جوکروں کی حکومت رہی،بڑی گالی دینے والے کو بڑی وزارت ملتی تھی۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاجنہوں نے خدمت کرنی تھی وہ گالی دیتے رہے اور الزامات لگاتے رہے، ہم کسی کو گالی نہیں دیتے، دلوں کو جوڑیں گے، نوازشریف کے بغیر میرا اور آپ کا ملک رل گیا کوئی ایسا طبقہ نہیں جس کے گھر میں مشکلات نہیں،مریم نواز نے کہانوازشریف واپس آکر پھرملک کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے، نوازشریف نے کسی سے شاباش نہیں لینی کیونکہ وہ پاکستان کی مٹی کا بیٹا ہے، نوازشریف باہر سے امپورٹ ہوکر نہیں آئے، نوازشریف کو کسی نے فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک میں لانچ نہیں کیا،21اکتوبر کو اچھے دن واپس آرہے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















