اسلام آباد(بیورورپورٹ)ورلڈ بینک نے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی۔
ترجمان عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ورلڈبینک نے ہفتے کو 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی انتہائی متنازع سفارش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ،سفارش 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی تھی جسے حالیہ مہنگائی و لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی بینک یقینی طور پر موجودہ برائے نام حد میں کسی کمی کی سفارش نہیں کرتا۔
عالمی بینک کے ترجمان نے کہا انکم ٹیکس میں چھوٹ کےلئے کسی خاص نئی سطح کی سفارش نہیں کر رہے،مناسب تبدیلیاں کم آمدنی کے تحفظ کےلئے ڈیزائن کی جانی چاہئیں۔
ورلڈ بینک نے کم تنخواہ پر ٹیکس کی سفارش واپس لے لی



















