لاہور(قمر عباس )پی ایچ اے شعبہ ایڈمن کا جنرل کیڈر سکیل 16افسر کی بجائے فیول انچارج کی ذمہ داری پر انجینئرنگ شعبہ کے فواراہ آپریٹر سکیل 5کا ملازم گارڈن ٹاﺅن نجی پمپ پر عرصہ دراز سے تعینات کرتے ہوئے میرٹ کی خلاف ورزی ،ماہانہ فیول بلز پر فوارا آپریٹرز دستخط کرکے برائے راست ڈائریکٹر فنانس کو فاروڈ کرنے کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے میں ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مختلف شعبہ جات کے انتظامی امور کی انجام دہی کی خاطر افسران و ملازمین کی تعیناتی کی خاطر حکمت عملی اختیار کررہا ہے جس میں سال 2011-12میں جنرل کیڈر کی سکیل 16یا 17کی فیول انچارج کی اہم ذمہ داری پر گارڈن ٹاﺅن پٹرول پمپ جس سے پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فیول کی خریداری کا معاہدہ کیا گیا ہے شعبہ انجینئرنگ سے فوارا آپریٹر سکیل 5کے فوارہ آپریٹر کو بطور فیول انچارج تعینات کرکے میرٹ کی مکمل خلاف ورزی کی گئی تھی جس سے متعدد جنرل کیڈر کے ملازمین و افسران کو نظر انداز کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے فوارا آپریٹر کی جانب سے مبینہ طور پر فیول میں بڑے پیمانے پر خرد برد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اینٹی کرپشن لاہور میں کیس زیر التوا ہے، ماضی میں فوار ا ہ آپریٹر کو چند ماہ کےلئے فیول انچارج کی ذمہ داری سے الگ کرتے ہوئے جنرل کیڈر کے ملازم کو چند ماہ کےلئے ذمہ داری تفویض کی گئی تھی اس کے بعد سیاسی اثروسوخ اور ایڈمن میں افسران کےساتھ ذاتی تعلقات کی بنیاد پر دوبارہ بطور فیول انچارج ذمہ داریاں حاصل کرلی گئیں جو تاحال جاری ہیں، اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ 10سے 12سال کے دوران سکیل 5کے فوارہ آپریٹر کی تعیناتی ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کی میرٹ کی خلاف ورزی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں رقم کی ادائیگی کےلئے پمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بلز کی تصدیق کے بعد بلز پر فواراہ آپریٹر کی جانب سے دستخط کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس کو برائے راست بھیج رہا ہے جس پر پی ایچ اے شعبہ فنانس کی جانب سے ادائیگی کا چیک جاری کیا جارہا ہے جبکہ فیول انچارج کی سیٹ جنرل کیڈڑ اور سکیل 16و 17کی ہے ،بلز کی تصدیق پر دستخط کرنے کی اتھارٹی بھی انہیں ملازمین و افسران کی بنتی ہے، ڈائریکٹر فنانس و ایڈمن پی ایچ اے ندیم خان و موسیٰ بخاری سے فوارہ آپریٹر ایم حنیف کی عرصہ دراز سے بطور فیول انچارج اور بلز پر تصدیق کرکے دستخط کرنے کے بعد ڈائریکٹر فنانس کو بھیجنے اور جنرل کیڈر کے سکیل 16اور 17کی بجائے فوارہ آپریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے موقف لینے کی خاطر متعدد مرتبہ رابطہ کیا اور وٹس ایپ میسج بھی کیا گیا دونوں ذمہ دران کی جانب سے تاحال خاموشی قائم ہے اور موقف نہیں دیا گیا ہے ۔
پی ایچ اے فیول فراڈ ، سکیل 5کا ملازم گارڈن ٹاﺅن نجی پمپ پر تعینات

















