اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے وطن واپسی سے قبل 4 اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،نواز شریف اپنی آمد کےساتھ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لانے کےلئے بھی کوشاں ہیں۔
قائد ن لیگ کاآئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے، عمرہ ادا کریں گے،متحدہ عرب امارات جائیں گے،قطر کے مختصر دورہ کا پلان زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف چین بھی جاسکتے ہیں،نواز شریف کی ٹیم کے چینی حکام کےساتھ رابطے ہوئے ،چین نے نواز شریف کےساتھ کام کرنے کا گرین سگنل دےدیا، سابق وزیراعظم کی جانب سے وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔
نواز شریف واپسی پر بڑی سرمایہ کاری لانے کیلئے بھی کوشاں

















