حکومت نہ چلنے دینے والے چور، آئین شکن ہیں ،سعد رفیق

جہلم (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ سعدرفیق نے کہاہے حکومت نہ چلنے دینے والے چور، آئین شکن ہیں ۔

جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہانوازشریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، جج، جرنیل بھی سازش کاحصہ تھے۔

سابق وزیر نے کہا سوال ہے نوازشریف 21 اکتوبر کو کیوں آرہے ہیں، سوال تو یہ ہے ملک کے منتخب وزیراعظم کو جلا وطن کیوں ہونا پڑتا ہے، 2018 میں افسوسناک تجربہ کیا گیا،مسلط کرنے والوں نے نہیں سوچا لوگوں کا روزگار کیسے چلے گا، بہروپیے کو کینیڈا سے بلا کر پارلیمنٹ کا گھیراو کرایا گیا۔