لاہور (قمر عباس ) پی ایچ اے زونز انتظامیہ و شعبہ ایم اینڈ او کی ملی بھگت ، ماہانہ کروڑوں روپے سرکاری مشینری اور وہیکل پر خرچ،پٹرول کا کاغذی استعما ل،پمپس انچارج سہولت کا ر ،ماہانہ لاکھوں روپے کے فیول میں خرد برد ، پی ایچ اے کی 180کے قریب ویکل و دیگر مشینری کو 70فیصد گارڈن ٹاﺅن پمپ سے فیول کی فراہمی ،اتھارٹی کو سالانہ کروڑوں سے زائد کا مالی نقصان۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے کے مختلف 8 زون اور 7پراجیکٹس و دیگر شعبہ جات میں مشینری اور مختلف وہیکل جس میں 125ٹرالی ٹریکٹرز 30واٹر بوزر 12ٹرک 10کے قریب جنریٹرز و دیگر کے استعمال کی خاطر اتھارٹی کی جانب سے فیول کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس کی نگرانی شعبہ مانیٹرنگ اینڈ آپریشن کو تفویض کی گئی ہے تاکہ پٹرول کے استعمال کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جا سکے اس حوالے سے ماہانہ کی بنیاد پر 2 کروڑ سے زائد کا پٹرول جاری کیا جا رہا ہے، گارڈن ٹاﺅن نجی پٹرول پمپ پر پی ایچ اے کی ٹوٹل وہیکل و دیگر مشینری اور جنریٹرز کا 70فیصد کو پٹرول کی فراہمی کی جا رہی ہے، مبینہ طور پر مختلف زونز انتظامیہ کی جانب سے مشینری اور مختلف وہیکل کو جاری ہونےوالے فیول کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے کا پٹرول کو مبینہ طور پر کاغذی استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاﺅن کے نجی کمپنی کے پٹرول پمپ ماڈل ٹاﺅن اور شادمان میں قائم پمپس سے پی ایچ اے کا معاہدہ طے کیا گیا ہے جس سے متعدد زونز کو پٹرول کی فراہمی کی جا رہی ہے اور پمپس انتظامیہ کی طرف سے منی فیول وہیکل پی کپ سے پٹرول کی سپلائی کی جا رہی ہے اس میں زون نمبر 2کو گارڈن ٹاﺅن پمپ کی جانب سے شیراں والا نرسری کو روزانہ کی بنیادوں پر 400لٹر تیل سپلائی دی جا رہی ہے، اسی طرح دیگر زونز اور افسران و دیگر وہیکل کو بھی اسی پمپ سے فیول کی فراہمی کی جا تی ہے۔
مبینہ طور پر پٹرول کی سپلائی کے دوران خرد برد کرنے میں پی ایچ اے کے پمپس فیول انچارج اور دیگر سٹاف سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے، زون انتظامیہ کی طرف سے تفویض کیا گیا ملازم پٹرول کے خرد برد سے ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ،ذرائع کا کہنا ہے پٹرول کی مقدار کے حوالے سے متعلقہ وہیکل ڈرائیور اور مشینری کا استعمال کرنے والے ملازم کو بتایا ہی نہیں جارہاہے ،ڈرائیوروں کے مطابق ہمیں کوئی علم نہیں کہ گاڑی میں کتنا تیل ڈالا جاتا ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے چند ایک مشین کام کرتی ہیں، باقی مشین کام بھی نہیں کرتی اور کھڑی رہتی ہیں اکثر تو ان میں خراب بھی ہیں انکے نام پر بھی تیل خرد برد کیا جاتا ہے، لفٹ پمپ سے بارش کے موسم میں نرسری ، گرین بیلٹ ،پارکس سے بارشی پانی کے نکاس کی خاطر لفٹ پمپ کا استعمال ظاہر کیا جاتا ہے جو مبینہ طور پر کاغذی ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ انتظامیہ کی منی وہیکل میں ضرورت کے مطابق نہیں ہوتا اس میں 1000لٹر تیل ہونا چاہیے جو زون 2،3اور ائیرپورٹ کے علاقوں کو سپلائی کرتی ہے یہ صرف متعلقہ زونزز سے کارڈ سیکرائچ کراتی ہے جو متعلقہ زونز انتظامیہ کو نقدی رقم دی جاتی ہے ،ڈی جی پی ایچ اے طاہر یونس وٹو سے فیول میں مبینہ خرد برد کے حوالے سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا اور وٹس ایپ میسج کیا گیا ان کی جانب سے موقف نہیں دیا گیا۔
پی ایچ اے کاسرکاری مشینری،وہیکل ،پٹرول کی مد میں خزانے کو سالانہ کروڑوں کاٹیکا

















