اسلام آباد (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اپنے ذمہ داروں و کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ کردیا ۔
عمر ایوب نے نگران وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو الگ الگ خطوط لکھ دیئے ،خط کی نقول چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو بھی بھجوا دی گئیں، عمر ایوب نے کہافرخ حبیب، صداقت عباسی، عثمان ڈار، اویس یونس، عرفان سلیم، عبدالکریم خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کئی روز سے لاپتہ ہیں،تمام افراد کی جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاجب تک تمام افراد کو رہا اور جبری گمشدگیوں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان رہے گا، عمر ایوب نے کہامعاملہ سنجیدہ ہے،متعلقہ اداروں کو فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں۔
جبری گمشدگیاں،پی ٹی آئی کاوزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر کو خط

















