لاہور: ( ) سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذکا اشرف نے کہا ہے ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے، بغیر پرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں ؟ شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔
ذکا اشرف نے کہا امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا ریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔
ورلڈکپ میں پرفارمنس دیکھ کر بڑے اور مشکل فیصلے کرینگے : ذکا اشرف



















