لاہور( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے دہشتگردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نوازشریف کریں گے، چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم نوازشریف ملک وقوم کےلئے تاریخی کردار ادا کریں گے، نوازشریف آئے گا، تعمیر، ترقی ، امن اور خوش حالی لائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے ڈویژن و اضلاع کے صدور اور سیکرٹریز جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال پر مشاورت کی گئی۔
مریم نواز نے پارٹی قائد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے پارٹی و عوام میں جوش وجذبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قوم کی امید ،تعمیر وترقی کی تعبیر ،ہر وعدے کی تکمیل ،پاکستان کی روشن تقدیر نوازشریف ہیں،عوام کو مہنگائی، مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت ،نوجوان کے روشن مستقبل و ترقی کا ضامن نوازشریف ہے، مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نوازشریف دلاسکتے ہیں، قوم کے خوابوں کی تعبیر نوازشریف ہے، نوازشریف قوم کومتحد کرے گا، قوم کو ترقی کا وژن دیں گے، بحرانوں کا حل صرف نوازشریف ہے۔
احسن اقبال،رانا ثنا،مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کے سوا پاکستان کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، ہر بار نوازشریف کو نہیں ترقی کے عمل کو روکا گیا،قائد ن لیگ کو کام کرنے دیا جائے تو پاکستان سے مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے، نواز شریف کو اقتدار کی نہیں، پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات کےلئے نواز شریف کی ضرورت ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















