اسلام آباد (بیورورپورٹ)ڈی سی اسلام آباد و دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس 24اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق ڈی سی عرفان میمن، ایس ایس آپریشنز جمیل ظفر، ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے وکلا نے اپنے وکالت نامے جمع کرائے، ڈی سی کی طرف سے رضوان عباسی اور ڈی پی او کی جانب سے بشریٰ قمر نے وکالت نامہ دیا ۔
ڈی سی اسلام آباد و دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس 24اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

















