اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع ومرکزی رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہاہے نوازشریف سچے ثابت ہوگئے ،واپس آکرگرفتاری کےلئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہانواز شریف نے ماضی میں مقدمات کا سامنا کیا اب بھی ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں،وقت نے نوازشریف کو سچا ثابت کیا، نواز شریف کا بار بار واپس آنا سچائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، پارٹی کے ساتھ تعلق کو ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں، پارٹی و لیڈر کے بغیر میرے ذہن میں سیاست کا کوئی تصور نہیں۔
سابق وزیردفاع نے مزید کہافیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو ساری باتیں نہ ہوتیں، کیس کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے،دھرنے کا مقصد کسی طرح نواز شریف کی واپسی کا راستہ بند کرنا تھا،موجودہ حالات میںقوم سے ایک معافی تو ضرور بنتی ہے، ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
نوازشریف سچے ثابت ،واپس آکرگرفتاری کےلئے تیار ہیں،خواجہ آصف

















