لاہور (کورٹ رپورٹر)عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے کرانے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
مقامی وکیل مقسط سلیم نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیاالیکشن کمیشن آئین وعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہاہے، آئین میں واضح ہے الیکشن 90روز میں ہوں۔
درخواست میں استدعا کی گئی عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم اور آئین کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دے۔
انتخابات جنوری کے آخری ہفتے کرانے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر

















