لاہور (اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی واپسی کے معاملے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان جاکرقانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی، شہباز شریف جمعرا ت کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے اور قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کاپاکستان واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3ممالک کے دوروں کا امکان ہے ، نواز شریف سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں۔
شہباز کی جمعرات کو واپسی،نواز شریف نے اہم ٹاسک سونپ دیا

















